Friday 2 March 2012

استاد نے سبق پڑھادیا

استاد کا وہ سبق جو وہ عملاً پڑھاتا ہے طلبہ کے لئے لائحہ عمل بن جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک سبق افغانستان کے اس استاد نے اپنی جان دے کر پڑھادیا۔ اللہ تعالٰی ہمیں بھی ایسے استاد بننے کی توفیق دے۔ آمین


Thursday 1 March 2012

شعر کہنا

شعر کہنے کا اور سنانے کا لطف اپنا ہے
 الفاظ کو داستاں بنانے کا لطف اپنا ہے

 تخلیق کی یہ قسم سب سے ہے منفرد
 چھپاتے ہوئے کچھ بول جانے کا لطف اپنا ہے

 وزن کو برابر کرنا، الفاظ کا پھر انتخاب
 پھر ردیف اور قافیہ ملانے کا لطف اپنا ہے

 باتیں تو سبھی کیاکرتے ہیں عامؔر
 ڈھال کر شعر میں کہے جانے کا لطف اپنا ہے